خودشناسی کے سفر پر 5 فلمیں — اردو فہرست

مختلف فلموں کے پوسٹروں کا کولاژ، جن میں Qarib Qarib Single، The Sky Is Pink اور What Are the Odds? شامل ہیں۔
یہ زندگی کتنی غیر متوقع ہے. کتنی ہی بار انسان کو ایسے حالات سے گزرنا پڑتا ہے کہ دوبارہ سنبھلنے میں تقریباً عمریں بیت جاتی ہیں. لوگ ہار مان لیتے ہیں اور اپنی اور اپنے ساتھ کئی چاہنے والوں کی زندگیاں بھی قابل رحم بنا دیتے ہیں.

یہ زندگی کتنی بے ترتیب سی ہے؟ لیکن یہ بے ترتیبی مالک دو جہاں کی طرف سے ہے. یہ اس کائنات کا بیلنس ہے. جیسے یہاں سب اچھے نہیں ہو سکتے، اسی طرح صرف خوشیاں ہوں تو انسان بور نہ ہو جائے؟ کتنے ہی لوگ جو بظاہر میری اور آپکی نظروں میں کامیاب دکھائی دیتے ہیں، کسی روز اچانک سے ان کی خودکشی کی خبر دیکھنے کو ملتی ہے.

کچھ فلمیں اسی بے ترتیبی کو انتہائی دِل تک اُترنے والے انداز میں پیش کرتی ہیں۔ یہ فلمیں ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ کبھی کبھی کچھ "نامعلوم" لمحے ہی ہمارے لیے خود کو پہچاننے کا سبب بنتے ہیں. یہ لمحے ہمیں کھل کر ہنسنے ، ٹوٹ کر چاہنے، اور بے خوف زندگی گزارنے کی حقیقت سے آشنا کروا جاتے ہیں.

ذیل میں ایسی ہی کچھ فلموں کی فہرست ہے جو آپ کو خودشناسی کے سفر پر لے جائیں گی اور زندگی کی افراتفری میں بھی اس کی قدر کرنا سکھائیں گی۔

1۔ قریب قریب سنگل (2017)

جیا ایک محفوظ اور روٹین زندگی گزارتی ہے، جہاں وہ خطرے سے بچتی اور اپنے جذبات چھپاتی ہے۔ یکایک یوگی نامی ایک آزاد روح شاعر اس کی زندگی میں داخل ہوتا ہے جو اسے اپنی سابقہ گرل فرینڈز سے ملنے کے لیے ایک ہنگامہ خیز، کراس کنٹری سفر پر لے جاتا ہے۔ ان کے شخصیتوں کے ٹکراؤ کے باوجود، سفر کے مشترکہ لمحات جیا کو کھُلنے اور اپنے خول سے باہر نکلنے پر مجبور کرتے ہیں۔ یہ فلم کمفرٹ زون سے باہر قدم رکھنے کی تبدیلی لانے والی قوت کو خوبصورتی سے اجاگر کرتی ہے۔

2۔ دی سکائی از پنک (2019)

عائشہ، ایک زندہ دِل نوجوان لڑکی، جو ایک لاعلاج بیماری سے لڑ رہی ہے، اپنے خاندان کو مضبوطی، پیار، اور "حال" میں جینے کا سبق دیتی ہے۔ جیسے جیسے خاندان نقصان کے درد سے گزرتا ہے، وہ سیکھتے ہیں کہ ہر کوئی اپنے طریقے سے غم اور خوشی پاتا ہے۔ یہ فلم بتاتی ہے کہ زندگی ہمیشہ ہمارے منصوبوں کے مطابق نہیں چلتی، مگر اس کو خوبصورت بنایا جا سکتا ہے۔ آخر، گلابی آسمان بھی نیلے آسمان جتنا ہی دلکش ہو سکتا ہے۔

3۔ واٹ آر دی آڈز؟ (2019)

جب ویویک کا داخلہ کارڈ گم ہو جاتا ہے، تو وہ اور اس کا شرمیلا کلاس فیلو اشوین ممبئی کے اس پار ایک غیر حقیقی سفر پر نکل پڑتے ہیں، جہاں وہ عجیب و غریب کرداروں اور انوکھے واقعات کا سامنا کرتے ہیں۔ "ویس اینڈرسن" سے متاثر خوبصورتی اور نرالی چمک سے بھری یہ فلم ان غیر متوقع ملاقاتوں اور روزمرہ لمحات میں پوشیدہ Charm کو جینے کا سبق دیتی ہے۔ یہ ایک پرامید یاددہانی ہے کہ زندگی کے ایڈونچر کبھی کبھی ہماری سوچ سے بھی زیادہ قریب ہوتے ہیں۔

4۔ کاروان (2018)

اویناش کے والد کی موت کے بعد اُنہیں غلط لاش ملتی ہے، جو اس کی زندگی کو ایک غیر حقیقی موڑ دے دیتی ہے۔ یہ عجیب و غریب روڈ ٹرپ، جہاں وہ کچھ انجان ساتھیوں کے ساتھ اپنے والد کی آخری خواہش پوری کرنے نکلتے ہیں، درحقیقت خودشناسی کا سفر بن جاتا ہے۔ افراتفری کے بیچ، اویناش فوٹوگرافی کے لیے اپنے جنون سے دوبارہ جُڑتا ہے اور اپنے طریقے سے زندگی گزارنا سیکھتا ہے۔

5۔ فائنڈنگ فینی (2014)

جب فرڈی اپنی کھوئی ہوئی محبت کو ڈھونڈنے نکلتا ہے، تو اُس کے ساتھ کچھ دوست شامل ہو جاتے ہیں، جن میں سے ہر ایک اپنے دکھ سمیٹے ہوئے ہے۔ یہ فلم محبت، نقصان، اور زندگی کی عجیب و غریب خوبیوں کو ایک کہانی میں پروتی ہے۔ اس غیر روایتی سفر کے ذریعے کردار سیکھتے ہیں کہ کبھی کبھی بے مقصد سفر بھی ہمیں زندگی کے سب سے معنی خیز مقام تک پہنچا دیتا ہے۔

مزید پڑھیں:

زندگی اور احساس پر مزید مطالعہ

فلموں سے ہٹ کر ایک فنکار کے اپنے تجربے میں یہی سوال دیکھنا چاہیں تو سنجے مشرا کی یادوں، سادگی اور خوشی کے فلسفے پر تحریر پڑھیے۔ تنہائی اور محبت کے سینمائی اظہار کے لیے Anwar (2007) کا اردو ریویو بھی موجود ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ads