د تھیکٹ (The Thicket, 2024) اردو ریویو

The Thicket کا تاریک پوسٹر، مرکزی کرداروں کے چہرے بڑے حروف کے پیچھے دکھائے گئے ہیں۔
🎞️ THE THICKET 2024
🎬 Western/thriller
🌟 Imdb 5.8
🍅 Rotten tomatoes 78%

یہ کہانی ہے جیک کی جو اپنی بہن کو Cut throat bill جو کہ ایک outlaw ہے سے بچانے نکلا ہے. اور اسی راستے میں اسے چند ساتھی ملے جو باؤنٹی کی رقم کے عوض مدد کرنے پر آمادہ ہو جاتے ہیں.

کٹ تھروٹ بل نے جیک کے Grandfather کو قتل کر دیا اور اسکی بہن کو اغواء کر لیا جب وہ مونٹانا اپنی آنٹی کے پاس جانے والے تھے.

فلم ایک Authentic atmosphere اور Solid اداکاری کے باوجود یہ واضح نہیں کر پائی کہ یہ سب آخر ہو کیوں رہا ہے؟ 😕 مطلب لڑکی کو اغواء کیا ہی کیوں؟

پیٹر ڈنکلیج نے اپنے کردار سے پورا انصاف کیا ہے اور اسی طرح مرکزی گن سلنگر آؤٹ لا کا کردار ادا کرنے والی جولیٹ لوئس نے بھی. جولیٹ نے اس فلم کے لیے اپنی آواز کو ٹرین کرنے پر کافی محنت کی، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ ہر کوئی اس آواز کو جھیل پائے گا 😆.

فلم میں انیسویں صدی کے اوائل کا زمانہ دکھایا گیا ہے. اس کیٹگری کی فلموں میں ریوالور اور گن سلنگنگ سین کافی بھر بھر کے ڈالے جاتے ہیں لیکن اس فلم میں چند جگہوں پر ہی گن شوٹنگ سین ہیں.

انٹرنیٹ پر آسانی سے مل جائے گی ویسے ایمازون پرائم پر دستیاب ہے.

مزید پڑھیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ads