وارننگ مرنے والا نہیں، مارنے والا دیتا ہے بے
ڈوپامن جو کہ ایک نیورو ٹرانسمیٹر ہے، ہمارے کئی ذہنی و جسمانی فنکشنز میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے.
لیکن اس کا ایک اور نام بھی ہے " فیل گڈ نیورو ٹرانسمیٹر" 🤩. وجہ کوئی بھی ہو سکتی ہے، امتحان میں کامیابی، من پسند شخص سے شادی 😄، لاٹری، پہلی بال پر وکٹ مل جانا یا لوگوں کے منع کرنے کے باوجود ایکشن اور بہترین بیک گراؤنڈ میوزک سے بھرپور فلم ڈاکو مہاراج دیکھ لینا 😄😄😄😄. نتیجتاً جو آپکو خوشی ملتی ہے تب وہی متذکر بالا نیورو ٹرانسمیٹر ریلیز ہوتا ہے.
ساؤتھ انڈسٹری کا ایک فکسڈ جنرا ہے ایکشن، جس. میں وہ کسی کو اپنے پاس بھی نہیں آنے دیتے. اب یہاں ہو سکتا ہے بہت سارے لوگ اس ایکشن میں فزکس کیمیسٹری ڈھونڈنے بیٹھ جاتے ہوں لیکن یہ فلمز بنائی ہی ٹارگٹڈ آڈینس کے لیے جاتی ہیں.
نندا موری بالا کرشنا NBK ایک بہت بڑا نام ہے جو ہمیشہ سے اپنے عجیب و غریب ڈانس اور بہترین ایکشن سے اپنے چاہنے والوں کو انٹرٹین کرتے آ رہے ہیں.
اب ایک سٹیپ آگے جا کر 2,3 سال پہلے انہوں نے ہندی ڈب بھی خود کرنا شروع کر دی ہے اور بالا جی کے ہندی ڈائلاگ اور ایکشن، یہ ہے وہ COMBO جو ان کے ہندی فینز کو GUARANTEED ڈوپامن ڈوز دیتے ہیں.
فلم "ڈاکو مہاراج" کی کہانی بالکل بھی نئی نہیں ہے. ایک فیملی، ایک بچی اور ان کا ایک مسیحا، جو اچانک سے ان کو بچانے ہر جگہ پہنچ جاتا ہے. باقی کہانی میں نہیں بتاؤں گا 😜
کوئی بڈھا کہتا ہے کوئی کہتا ہے فلاں کلپ میں کسی عورت کو سٹیج پر ہلکا سا دھکا دیا. ہم یہاں صرف فلم کی بات کر رہے ہیں. کوئی اصل زندگی میں کیسا ہے یہ آپ ایک کلپ سے اندازہ نہیں لگا سکتے
BECAUSE NBK IS ONE OF THE FINEST ENTERTAINER....
اروشی کے ٹھمکے، اور بہترین بیک گراؤنڈ میوزک کے ساتھ بالا جی کا دھماکے دار ایکشن... 💯 لوجک والی جنتا اپنا ڈیٹا اور وقت بچا کر رکھے.
فلم تقریباً دو گھنٹے اٹھارہ منٹ کی ہے اور IMDB پر اس کو 6.6 ریٹ کیا گیا ہے.
مزید پڑھیں:
