پوری زندگی لگ گئی سمجھنے میں کہ ہم کسی اور سے پیار تب ہی کر سکتے ہیں جب اپنے آپ سے کرنا چھوڑ دیں....
جس نے خود محرومیاں دیکھی ہوں وہ کسی دوسرے محروم کو دیکھتے ہی پہچان لیتا ہے. کسی مقام پر پہنچ کر بھی، اتنا سب کچھ پا کر بھی جب آپ کو خالی پن ستاتا ہو تو کیا کریں گے آپ ایسی کامیابی کا؟
اور پھر اچانک آپ کو کوئی اپنے جیسا دکھ جائے. جس میں آپ کو وہ ساری محرومیاں تو دکھیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ اپنے ایسے سوالات کے جوابات بھی مل جائیں جو آج تک آپ اپنے آپ سے اکیلے میں پوچھتے آئے ہوں، تو کیا کریں گے؟ کیا آپ کو ایسے شخص سے عشق سا نہیں ہونے لگے گا؟
فلم کے ڈائلاگ تھوڑے اولڈ جنریشن ضرور ہیں لیکن اس طرح کی کہانی میں ہمیں تو ایسے ہی ڈائلاگز چاہیے جو آپ کو فلم کی کہانی سے ایسے جوڑ دیں کے رونے والوں کا درد محسوس کرکے ان کے ساتھ آپکی آنکھیں بھی بھیگ جائیں.
پیار گیا تو کیسے ملتے رنگ سے رنگ اور خواب سے خواب
ایک مکمل گھر کے اندر ہر تصویر ادھوری تھی
عمران ہاشمی اور ودیا بالن نے کیا کمال کام کیا ہے. ہاشمی اس وقت کا بہترین اداکار تھا. پتہ نہیں ایسے لوگوں کو یہ بالی ووڈ کھا پی کیوں جاتا ہے.....
عمران ہاشمی کی ایسی چند اور موویز بھی ہیں جو باکس آفس پر اس وقت کچھ خاص کمائی تو نہیں کر پائی تھی لیکن بعد میں ایک آواراپن جیسی فلم ایک کلٹ کلاسک بن گئی...
ہماری ادھوری کہانی
مزید پڑھیں:
