Exterritorial (2025) اردو ریویو — ایک ماں، ایک مشن، ایک سازش

Exterritorial کا پوسٹر، ایک عورت فوجی طرز کے لباس میں سامنے دیکھ رہی ہے۔



 ایک ماں، ایک مشن، ایک سازش!

"Her son has been taken but don't worry… she got a particular set of skills"
جینی گورساؤڈ (Barbarians والی اداکارہ، جی ہاں وہی!) ایک سابقہ فوجی ماں بنی ہیں – سرا ولف – اپنے بیٹے کے ساتھ سیکرٹریٹ آئی ہیں تاکہ امریکہ جا کر اپنے بیٹے کو اس کے مرحوم باپ کا آبائی علاقہ اور گھر دکھا سکیں. لیکن یہاں سیکرٹریٹ میں ان کا ٹوکن نمبر بہت دیر سے آتا ہے اور جب نمبر آتا ہے تب تک بیٹا جسے وہ پلے روم میں بٹھا کر آئی ہوتی ہے، غائب ہو جاتا ہے.
کافی دیر ڈھونڈنے کے بعد بھی josh نہیں ملتا. سرا ولف کے دماغ میں کچھ اور ہی فلم چلنے لگ جاتی ہے.
لیکن یہ کیا؟ سراولف کو تو کوئی Delusional disorder نامی عارضہ ہے جس کی وہ دوائیں بھی لے رہی ہے. اسے سکیورٹی فوٹیج دکھائی جاتی ہے جس میں وہ اکیلی ہی سکیرٹریٹ آئی اور اس کے ساتھ کو بچہ تھا ہی نہیں 
😲😲😲😲
.
یہ چل کیا رہا ہے بابو بھیا......؟ تو اس کے پیچھے کون ہو سکتا ہے؟
ڈگرے سکاٹ: جنہیں آپ "Mission: Impossible 2" یا "Ever After" سے جانتے ہوں گے، یہاں وہ کونسلیٹ جنرل کے چیف سکیورٹی آفیسر بنے ہیں – اور حسبِ روایت سنجیدہ، سلجھے ہوئے نظر آتے ہیں۔
ہدایتکار اور لکھاری: Christian Zübert
اگر آپ نے "One Breath" یا "Three Quarter Moon" دیکھی ہے تو آپ جانتے ہیں کہ یہ صاحب جذبات اور سیاست کو کتنی خوبصورتی سے جوڑتے ہیں.
کلائمکس: فلم کا اہم موڑ تب آتا ہے جب اسلام آباد سے ایک خبر سرا ولف تک پہنچتی ہے، جس سے وہ پوری سازش کو سمجھ لیتی ہے۔ سٹوڈنٹس، افغانستان، اور پاکستان کا ذکر آیا ہے. مگر پاکستان کو کسی منفی پہلو سے نہیں دکھایا گیا۔ ایک ملاقات کا سین اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں دکھایا گیا ہے جو کہانی کو ایک نیا رخ دیتا ہے۔
ایکشن: فلم میں کچھ ہینڈ ٹو ہینڈ کامبیٹ ہے. فائٹ سینز تھوڑے بہتر ہو سکتے تھے، خاص طور پر اگر سرا ولف کی "سکلز" کا اتنا ذکر کیا جا رہا ہو۔
کیا اچھا ہے؟
مضبوط اداکاری، خاص طور پر جینی کی پرفارمنس۔
فلم کا ماحول، لوکیشنز اور بین الاقوامی سیاسی جھلکیاں اسے ایک رئیلسٹک ٹچ دیتی ہیں۔
تھرل آہستہ آہستہ بڑھتا ہے، اور دیکھنے والے کو سوچنے پر مجبور کرتا ہے۔
کیا بہتر ہو سکتا تھا؟
ایکشن سیکوئنس مزید بہتر بنائے جا سکتے تھے۔
بعض مناظر میں جذباتی کشمکش کی کمی تھی۔
کہانی کو مزید ٹائٹ اور شارپ بنایا جا سکتا تھا۔
اگر آپ کو Taken، Homeland یا Body of Lies جیسی فلمیں پسند ہیں تو یہ ایک بار ضرور دیکھنے والی فلم ہے۔
میرے ذہن میں تو بار بار یہ خیال آ رہا تھا کہ جینی گورساؤڈ کہیں دیپیکا کی جرمن کزن تو نہیں؟ (delusional ہوں شاید... لیکن آپ بھی دیکھ کر بتائیں! 
😂
)
مزید پڑھیں:

تلاش اور خطرے کی ایک اور کہانی

اپنے پیارے کی تلاش میں خطرے کا سامنا کرنے والی کہانی دلچسپ لگی ہو تو اجیتھ کمار کی Vidaamuyarchi (2025) کا اردو ریویو بھی پڑھیے؛ اس روڈ تھرلر کا پس منظر آذر بائجان ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ads