GRIMM سیریز کا اردو ریویو – ویسن، بھیڑیے اور ایک پراسرار پولیس والا

Grimm کا پوسٹر، جنگل میں دو لوگ تفتیش کر رہے ہیں اور ایک بڑا سایہ سامنے ہے۔

یار! میں نے 'GRIMM' کے پہلے سیزن کی کوئی بیس اقساط دیکھ لی ہیں اور سچ بتاؤں تو شو واقعی کمال ہے!

 

سب سے زبردست بات یہ ہے کہ جو ہمارا ہیرو ہے، 'نک' وہ ایک طرف تو پولیس والا ہے اور دوسری طرف اسے اچانک پتہ چلتا ہے کہ وہ 'گرِم' ہے اور صرف وہی ان بندوں کو دیکھ سکتا ہے جو اندر سے اصل میں 'ویسن' (یعنی بھیڑیے، چمگادڑ یا مختلف بلاؤں کے روپ) ہیں۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ اس نے قانون بھی سنبھالنا ہے اور اس پراسرار دنیا کے مسئلے بھی حل کرنے ہیں۔ اور مزے کی بات؟ ہر ویسن برا بھی نہیں ہوتا۔

 

اور بھائی! 'منرو' کا تو کیا ہی کہنا! مطلب ایک بندہ جو خود بھیڑیا ہے، لیکن اب اس نے توبہ کر لی ہے، گھڑیاں ٹھیک کرتا ہے، سبزی خور بن چکا ہے، اور وہ ہمارے ہیرو کا سب سے پکا دوست بن جاتا ہے۔ ان دونوں کی آپس میں جو جوڑی ہے اور جو ہلکا پھلکا مزاح نکلتا ہے، وہ شو کا اصل مزہ ہے۔

 

پورٹلینڈ کا موسم، بارشیں، گھنے جنگل، یہ سب مل کر ایسا ماحول بناتے ہیں کہ بندہ کہتا ہے بس ایک قسط اور دیکھ لوں!

 

کیپٹن رینارڈ کا چکر، پیچھے چلنے والی سیاست... مطلب ڈائریکٹر نے کہانی صرف ایک شہر تک نہیں رکھی، بلکہ اس کے پیچھے ایک پورا نظام دکھایا ہے۔

 

پہلے سیزن میں بیس بائیس اقساط ہیں اور یہ شو سنہ دو ہزار گیارہ سے سترہ تک چلا۔ اس میں کل چھ سیزن ہیں جو ایک سو تئیس اقساط بنتی ہیں۔

 

اگر آپ کو سپر نیچرل، سسپنس اور کرائم شوز پسند ہیں تو بھائی یہ چیز دیکھنے والی ہے، ابھی تو کھیل شروع ہوا ہے!

 

مزید پڑھیں:

Garudan (2023) فلم کا اردو ریویو – ٹوسٹ پہ ٹوسٹ اور ایک سائیکو کلر کی کہانی

Exterritorial 2025 urdu review

A Suitable Boy – محبت، سیاست اور تہذیب کی ٹکر | مکمل اردو ریویو

فوق الفطری کہانیاں: مزید انتخاب

سیریز کے بعد فلم کا انتخاب کرنا ہو تو Qodrat (2022) کا اردو ریویو دیکھیے۔ نفسیاتی خوف اور حقیقت و فینٹسی کے سوالات کے لیے I Saw the TV Glow کا اردو تبصرہ الگ طرح کا تجربہ ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ads