قدرت (Qodrat, 2022) اردو ریویو

Qodrat کا خوفناک پوسٹر، چار چہرے سرخ اور سبز روشنی میں دکھائے گئے ہیں۔



 

بعض اوقات سب سے خوفناک شیطان وہ ہوتے ہیں جو ہم خود پیدا کرتے ہیں.

QODRAT 2022
LANGUAGE : INDONESIAN
SUBTITLES : AVAILABLE
IMDB : 6.3/10
STREAMING ON : AMAZON PRIME

تم منافق ہو آدم کے بیٹے!

اللہ کو پکارتے ہو لیکن اس پر ایمان نہیں

اللہ کے سامنے سجدہ ریز ہوتے ہو لیکن اس کی طاقت پر سوال اٹھاتے ہو.

تم مجھ سے کمزور ہو.

تم منافق ہو اور منافق کی جگہ جہنم میں ہے.

استاد قدرت: میں ایک بار پھر پوچھتا ہوں مجھے اپنا نام بتاؤ.

میرا نام خاداب ہے

استاد قدرت : تمہارا مذہب کیا ہے؟

میرا مذہب دجال المستعن ہے. میں صرف شیطان کی عبادت کرتا ہوں.

استاد قدرت: تم اسلام قبول کرو گے.

ہاہاہاہا...............

استاد قدرت: اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم.

بسمہ اللہ الرحمن الرحیم.

يَا مَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْإِنسِ إِنِ اسْتَطَعْتُمْ أَن تَنفُذُوا مِنْ أَقْطَارِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ فَانفُذُوا ۚ لَا تَنفُذُونَ إِلَّا بِسُلْطَانٍ

تم بس انتظار کرو، بہت جلد زیادہ طاقت ور آئیں گے اور امت محمدی کو ختم کر دیں گے.

چارلس گوزالی کی ہدایت کاری میں بننے والی انڈونیشین فلم قدرت ایک ایسی فوق الفطری تھرلر ہے جو پردہ سکرین کے بند ہو جانے کے بعد بھی ذہن پر کسی سائے کی طرح چھائی رہتی ہے.

تقدیر، احساس جرم اور ناقابل فرار ماضی اس فلم کے موضوعات ہیں. یہ فلم ثقافتی لوک کہانیوں کو وجودی خوف سے ملا کر اس کیٹگری کی فلموں کو ایک نئے تناظر میں پیش کر رہی ہے.

اپنے ماضی کا ستایا قدرت (جو کہ ایک سابقہ اسلامی عامل اور مارشل آرٹ کا تجربہ بھی رکھتا ہے ) اپنے گاؤں واپس آتا ہے. جہاں اس کا المناک ماضی منہ کھولے کھڑا ہے. اس گاؤں کی فصلیں نہیں ہو رہی، لوگ آسیب اور کئی دوسری مصیبتوں سے نبرد آزما ہیں. اس سے پہلے کہ یہ لعنت اس گاؤں کے لوگوں کو ایک ایک کر کے نگل لے، استاد قدرت کو کچھ کرنا پڑے گا کیونکہ یہ واقعات اس کے لیے نئے نہیں ہیں.

تمام اداکاروں نے اپنے کرداروں سے انصاف کیا ہے. فلم کی کلر سکیم، سیچوئشنل بیک گراؤنڈ میوزک اور ساؤنڈز نے اسے ایک بہترین ہارر فلم بنادیا ہے.

اگر تو آپ ہارر فلموں کے دلدادہ ہیں تو پہلے ہی یہ فلم دیکھ چکے ہوں گے اور اگر اب تک نہیں دیکھی تو دیکھ لیں کوئی پچھتاوا نہیں ہو گا.

تو کیا ہم اپنے بنائے شیطانوں سے بچ سکتے ہیں؟؟

مزید پڑھیں:

پراسرار دنیا کی ایک اور کہانی

فوق الفطری کرداروں کے ساتھ ایک لمبی سیریز کا تجربہ چاہیں تو GRIMM کے پہلے سیزن پر اردو تبصرہ پڑھیے، جہاں پولیس کی تفتیش اور ویسن کی دنیا ساتھ چلتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ads