تاریخ پہ تاریخ، تاریخ پہ تاریخ 😄
تو اس فلم کے لیے کہہ سکتے ہیں کہ ٹوسٹ پہ ٹوسٹ.....
میرے خیال میں یہ ایک نہیں دو فلم ہیں، ایک پورا کیس بن کر ختم ہو گیا، مجھے لگا بس اب دس پندرہ منٹ کی فلم باقی رہ گئی مگر ٹائم دیکھنے پر پتہ چلا کہ ابھی تو آدھی پڑی ہے.... اب ذرا یہ پڑھیے 👇
"وہ میری پڑوسی تھی اور اسکا ایک سیریس افیئر تھا وہ بھی ہندو لڑکے کے ساتھ.
ایک بار میں نے اسے اپنے گھر کے پاس پکڑا، اس نے بھاگنے کی کوشش کی.
میں نے آنگن میں پڑی پرانی کتے کی چین سے اس کا گلا گھونٹ دیا.
اور آس پاس اتنے شور کے باوجود سانس کی نالی ٹوٹنے کی آواز صاف سنائی دی مجھے. اسکی زندگی اسکی سانسوں کے ساتھ نکل رہی تھی اور یہ میں اپنے چہرے پر محسوس کر رہا تھا"...
جی ہاں یہ بات ہو رہی ہے ایک سائیکو کلر اور ایک پولیس والے کے درمیان ملیالم فلم Garudan 2023 میں.
ایک پولیس والے اور اس کے دوست وکیل نے ایک سیدھے سادے پروفیسر کو ایک لڑکی سے ریپ کے جرم میں سزا کروا دی. پروفیسر سزا بھگت کر باہر آیا تو پولیس آفیسر دو دن بعد ریٹائرڈ ہو گیا.
پروفیسر نے باہر آتے کیس دوبارہ کھلوا دیا.. 😆
ارے بھائی! ایسا کون کرتا ہے. سزا بھگتنے کے بعد کیس کھلوایا. یہ کیسی عقلمندی ہوئی؟
تو یہ سب جاننے کے لیے فلم دیکھنی پڑے گی کیونکہ
ساؤتھ انڈین سینما صرف ایکشن اور cringe ڈائیلاگ کے لیے مشہور نہیں ہے بلکہ درشیم، رتساسن اور ایسی کئی بہترین کرائم تھرلرز بھی وقتا فوقتاً دیتا رہتا ہے.
