اوہ مائی ڈاگ (Ohh My Dog 2026) کا اردو ریویو – بے وفائی کے دور میں وفاداری

Ohh My Dog کا پوسٹر، ایک لڑکا اور ایک آدمی چھت پر دو کتوں کے ساتھ بیٹھے ہیں۔

کہانی جب دو انسانوں کی محبت سے ہٹ کر ایک انسان اور اس کے بے زبان دوست کی وفاداری پر آتی ہے، تو سینیما کا رنگ ہی بدل جاتا ہے۔


نیٹ فلکس کی تازہ ترین پیشکش "اوہ مائی ڈاگ" (Oh My Dog) بنیادی طور پر اسی بے لوث محبت اور کبھی نہ ہار ماننے والی وفاداری کی کہانی ہے۔


ایک طرف اپو ہے، جس کی پیاری 'مومو' کھو گئی ہے۔ پولیس کے روایتی رویے اور روکھے جوابات سے نا امید ہو کر اپو خود ہی اپنی مومو کی تلاش میں نکل پڑتا ہے کیونکہ اپو صرف جذباتی نہیں، سمارٹ بھی ہے!


دوسری طرف بھارت دیش کے کسی اور کونے میں آسکر اپنے لاپتہ 'پرنس' کے لیے دنیا سے لڑ رہا ہے۔ لوگ اور پولیس جب امید چھوڑ دیتے ہیں، تو آسکر اپنے دوست کو ڈھونڈنے سڑکوں پر نکل آتا ہے۔


دو الگ کونے، دو الگ کیس، لیکن دونوں کے پیچھے جذبہ ایک ہی،


بے وفائی کے اس دور میں وفاداری


کیا اپو کو اس کی مومو ملے گی؟ اور کیا آسکر اپنے پرنس کو دوبارہ گلے لگا پائے گا؟ کس نے کس کو کیسے ڈھونڈا اور یہ دونوں متوازی راستے کہاں جا کر ملتے ہیں؟


یہ جاننے کے لیے آپ کو یہ خوبصورت فلم دیکھنی پڑے گی۔


اگر آپ ایکشن اور شور شرابے والے سینیما سے تھک چکے ہیں اور دل کو تھوڑا ہلکا اور خوش کرنا چاہتے ہیں، تو یہ فلم آپ کا ویک اینڈ بہترین بنا دے گی!


مزید پڑھیں:

Exterritorial 2025 urdu review

A Suitable Boy – محبت، سیاست اور تہذیب کی ٹکر | مکمل اردو ریویو

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ads