ٹسکا چوپڑا نومبر 1973 میں ہماچل پردیش کے پُرسکون قصبے کساؤلی میں پیدا ہوئیں۔
انگریزی ادب میں تعلیم حاصل کی، تھیٹر کے راستے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور پھر بالی ووڈ کا حصہ بنیں۔
بیس برس کی عمر میں فلم "پلیٹ فارم" (1993) سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ اس وقت وہ پریا اروڑا کے نام سے جانی جاتی تھیں۔
تارے زمین پر، ہوسٹیج، دہن جیسے نمایاں پراجیکٹس کے ساتھ ساتھ وہ بے شمار فلموں، ویب سیریز اور تھیٹر پروڈکشنز کا حصہ رہیں۔ایسے کردار جن میں شور کم اور اثر زیادہ تھا۔
یہ خبر بھی گردش میں رہی کہ 2016 میں ایک پراجیکٹ سے انہیں شوٹنگ شروع ہونے سے چند دن قبل نکال دیا گیا۔ وجہ؟ عمر۔
(اس پر بعد میں آتے ہیں)
اسی مرحلے کے بعد انہوں نے اپنی پروڈکشن کمپنی قائم کی، اور بطور رائٹر، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کئی مختصر مگر معنی خیز فلمیں تخلیق کیں۔
یوں وہ صرف اداکارہ نہیں رہیں، کہانی کہنے والی بھی بن گئیں۔
اب آئیے ان کی خوبصورتی پر۔
عمر کا کیا ہے بھئی…؟
ٹسکا چوپڑا آج بھی کئی حسیناؤں کو نزدیک تک نہ آنے دیں۔
ایسی خوبصورتی جو آنکھوں سے گزر کر سیدھی یادداشت میں محفوظ ہو جاتی ہے۔
وہ مسکراتی ہیں تو دل میں ایک سکون سا اتر آتا ہے۔ ایسا سکون، جس نے جیسے کسی چہرے کی شکل اختیار کر لی ہو۔
ان کے حسن میں ایک وقار ہے،
نہ شور، نہ نمائش،
نہ کچھ زیادہ، نہ کچھ کم۔
بس… ٹھہراؤ۔
اور ہاں، بس کریں؟
نہیں، ابھی نہیں۔
ٹسکا چوپڑا کی خوبصورتی کسی فریم میں قید ہونے والی چیز نہیں۔
آنکھوں میں کوئی بناوٹی چمک نہیں،
بلکہ ایک ایسی سنجیدگی ہے
جو زندگی کو دیکھ چکی ہو
اور پھر بھی مسکرانا جانتی ہو۔
یہ وہ خوبصورتی ہے
جو عمر کے بڑھنے سے نہیں گھبراتی،
کیونکہ اسے معلوم ہے
کہ اصل کشش جلد کی خوبصورتی میں نہیں،
شعور میں ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں:
- دی شیخ (The Sheik, 2014) ڈاکیومنٹری کا اردو ریویو – آئرن شیخ کی زندگی کی کہانی
- ہماری ادھوری کہانی (2015) فلم کا اردو ریویو – ادھوری محبت کی مکمل داستان
- کون (Kaun, 1999) فلم کا اردو ریویو – رام گوپال ورما کی سائیکولوجیکل تھرلر
