ساگر بھائی ممبئی کا "ماڈرن ڈے مسیحا" ؟؟؟
اللہ درجات بلند کرے ایدھی صاحب کے جنہوں نے کوڑے کے ڈھیروں سے اٹھا کر ناجائزوں کو جائز بنایا۔ اور یہاں ساگر بھائی نے ممبئی کے ناجائزوں کو جیب کتری کا ماہر بنا کر لوگوں کی جیبیں خالی کرنے کا ہنر دیا اور نام کی جگہ لگائے نمبر ۔۔۔۔
یہ کہانی نمبر پچپن کی ہے جو سب سے ماہر جیب کترا ہے لیکن آجکل وہ کسی اور ہی دنیا کے سپنوں میں کھویا ہے۔ وہ اپنے لیے ایک نام چاہتا ہے،
وہ چاہتا ہے کہ اس کا نام اسکی پہچان ہو۔ اس کا گھر ہو، گھر والی ہو۔ وہ جیب کتری کے بعد لوگوں کے راشن، آدھار کارڈ پر ان کے نام پڑھتا رہتا ہے اور کئی بار تو لکھے ہوئے پتے پر بھی پہنچ جاتا ہے شاید یہ دیکھنے کے لیے کہ جس کے ساتھ اس نے ہاتھ کیا، گھر پہنچ کر اس کا کیا رد عمل تھا؟ اس کے بال بچوں کو کیسا لگا؟ وہ گھروں میں جھانکتا ہے آنکھ بچا کر۔ وہ دیکھتا ہے کہ خاندان کیسے رہتے ہیں۔
عجیب سی کشمکش چل رہی ہے اور اسی کشمکش کے درمیان ساگر بھائی اپنی پوری پاکٹ مار منڈلی کی میٹنگ بلاتے ہیں کیونکہ 79 کو پولیس نے پکڑ لیا ہے ۔
لڑکے پر رپورٹ نہیں بنی کیونکہ امریکی سیاح کی گرل فرینڈ نے اسے اس کام سے روک دیا۔ 79 واپس آ گیا لیکن ساگر کا اصول توڑا اور بدلے میں ساگر نے ڈنڈے مار مار کے اس کا ایک ہاتھ توڑ دیا۔۔۔
وہ چیختا رہا کہ اوئے پچپن بول نا، لیکن یہاں کون بول سکتا تھا ۔۔۔۔
نمبر پچپن کیسے نکلے گا اس ساگر نگری سے؟
مزید پڑھیں:
- د تھیکٹ (The Thicket, 2024) فلم کا اردو ریویو – پیٹر ڈنکلیج اور جولیٹ لوئس کا ویسٹرن تھرلر
- کاؤنٹر اٹیک (Contraataque, 2025) فلم کا اردو ریویو – میکسیکو کی 85 منٹ کی دھماکے دار ایکشن تھرلر
- قدرت (Qodrat, 2022) فلم کا اردو ریویو – چارلس گوزالی کی فوق الفطری ہارر تھرلر
