دی شیخ (The Sheik, 2014) اردو ریویو

دی آئرن شیخ کی مختلف زمانوں کی تصاویر پر مشتمل کولاج۔

کچھ دن پہلے فیس بک سکرول کرتے ایک ویڈیو کلپ سامنے آ گیا، کوئی پچاس سال کا بندہ تھا پینٹ کوٹ پہنے، ڈائس پر مائک لگا تھا اور وہ کچھ بولا لیکن مجھے بس اتنی سمجھ آئی اللہ محمد علی Peace ✌️ ۔ کیمرہ سامنے بیٹھی آڈینس کی طرف مڑا تو کیا دیکھتا ہوں، نئے پرانے کتنے ہی نامی ریسلر مجمع میں شریک تھے. دماغ نے کہا یہ Ai سے بنائی کوئی ویڈیو ہو گی لیکن پھر کمنٹس سے نام ڈھونڈا اور میری تلاش نے مجھے ایک عظیم شخصیت تک پہنچا دیا، جو تھے آئرن شیخ۔

ایک زمانہ تھا جب ریسلنگ صرف لاتوں، گھونسوں کا کھیل نہیں بلکہ ایک مکمل اسٹیج ڈرامہ ہوا کرتا تھا، جہاں ہر کردار، ہر مکالمہ، اور ہر حرکت جذبات اور تماش بینوں کے دل کی دھڑکن سے جڑا ہوتا تھا۔ ایسے ہی ایک کردار تھے "دی آئرن شیخ" ۔

اصل نام حسین خسرو علی وزیری، جو ایران کی سرزمین سے نکل کر امریکہ کے ریسلنگ رِنگ میں اترے۔ تاہم، ان کی شخصیت صرف ریسلنگ کی چمکتی پٹیوں، تالیوں اور ہجوم کے شور تک محدود نہیں تھی، بلکہ یہ ایک ایسے شخص کی داستان ہے جو اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے دنیا کے سب سے بڑے ریسلنگ پلیٹ فارم پر آ کھڑا ہوا۔

وہ صرف پہلوان نہیں بلکہ کئی کہانیوں کے کردار تھے۔ ایران سے امریکہ آئے، AAU نیشنل چیمپیئن بنے، اولمپک کیمپ کا حصہ رہے، اور پھر ریسلنگ کے اس شو میں داخل ہوئے جہاں اصل اور نقل کی لکیر دھندلا جاتی ہے، اور اس طرح حسین خسرو علی وزیری نے مختلف روپ دھارے، پہلے "اللہ وزیری"، پھر "گریٹ حسین عرب"، اور بالآخر "The Iron Sheik" ۔ یہ ان کی شناخت کا سفر تھا، اور اسی کے ساتھ وہ وقت آیا جب Nikolai Volkoff کے ساتھ WrestleMania I جیت کر WWF Tag Team Champion بنے۔ امریکہ اور سوویت یونین کے درمیان سرد جنگ کے ماحول میں یہ جوڑی ایک پرفیکٹ "ہیٹ مشین" تھی ۔ ایسے ولن، جنہیں لوگ جیتتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے تھے، مگر یہی ان کی مقبولیت کا راز تھا اور یہی مقبولیت انہیں ریسلنگ رنگ کی چار دیواری سے باہر بھی لے گئی۔ آئرن شیخ کا کردار صرف ریسلنگ تک محدود نہیں رہا بلکہ ان کی شخصیت کا دائرہ وسیع ہوتا چلا گیا۔ Howard Stern اور دیگر شوز میں ان کے انٹرویوز، ٹویٹر پر ان کی بےلگام زبان، اور ان کے مشہور فقرے، جیسے "Break your back, make you humble"، آج بھی meme culture میں زندہ ہیں۔ وہ صرف ایک ریسلر نہیں، ایک cultural icon تھے ۔

شروع میں جس ویڈیو کا ذکر کیا تھا، وہ دراصل ان کی WWE Hall Of Fame میں شمولیت کی تقریب کی تھی۔ اس تقریب میں ایک بارعب شخصیت، رعب دار آواز اور بھرپور اعتماد کے ساتھ جب وہ مائک پر بول رہے تھے تو سامنے بیٹھے پہلوانوں کے چہرے جوش اور خوشی سے تمتما رہے تھے۔

آئرن شیخ وہ شخصیت تھے جو رِنگ کے اندر ولن نظر آتے تھے، مگر رِنگ سے باہر ان کا کردار ریسلنگ کو ایک آرٹ، ایک نفسیاتی کھیل، اور ایک تاریخی بیانیہ بنا دیتا ہے۔ ان کی زندگی کے پردے کے پیچھے درد بھی تھا۔ بیٹی کی المناک موت، نشے کی جنگ، اور بڑھتی عمر کی تنہائی۔ 7 جون 2023 کو، 81 برس کی عمر میں، وہ خاموشی سے اس فانی رِنگ سے باہر چلے گئے،جہاں سے واپسی ممکن نہیں مگر ان کا نام، آواز اور انداز آنے والے وقتوں میں بھی کسی نہ کسی شکل میں گونجتا رہے گا۔

جن ذرائع سے معلومات اکٹھی کیں

📌 The Sheik 2014 - IMDB 7.1/10

📌 WIKIPEDIA

مزید پڑھیں:

ولیم ٹیل (William Tell, 2024) فلم کا اردو ریویو – سوئٹزرلینڈ کے پہاڑوں سے ایک ہیرو کی کہانی

د تھیکٹ (The Thicket, 2024) فلم کا اردو ریویو – پیٹر ڈنکلیج اور جولیٹ لوئس کا ویسٹرن تھرلر

کاؤنٹر اٹیک (Contraataque, 2025) فلم کا اردو ریویو – میکسیکو کی 85 منٹ کی دھماکے دار ایکشن تھرلر

ممبئی انکاؤنٹرز اور بالی ووڈ – جب پولیس کی گولیاں فلمی پردے پر آئیں

ٹسکا چوپڑا – خاموش اثر والی اداکارہ

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ads