راگیشوری لومبا 90 کی دہائی کی وہ خوبرو اداکارہ ہیں جن کی مسکراہٹ نے اس دور کے نوجوانوں کو بے حد متاثر کیا۔ وہ ایک ایسی فنکارہ ہیں جنہوں نے اداکاری، گلوکاری اور میزبانی (VJ) تینوں شعبوں میں اپنی منفرد شناخت بنائی۔
راگیشوری نے فلمی دنیا میں قدم 1993 میں فلم 'آنکھیں' سے رکھا، جو اس سال کی سب سے بڑی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی۔
اگلے ہی سال وہ اکشے کمار اور سیف علی خان کے ساتھ "میں کھلاڑی تو اناڑی" میں اکشے کی بہن کے کردار میں نظر آئیں ۔
راگیشوری کی اصل اور بڑی پہچان ان کی گلوکاری بنی۔ جب ہندوستان میں 'انڈی پاپ' (Indipop) کا عروج تھا، تو راگیشوری اس کی صفِ اول کی گلوکارہ بن کر ابھریں۔
وہ پہلی ہندوستانی پاپ سنگر تھیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر بڑے کنسرٹس کیے اور کینیڈا میں ریکارڈ توڑ پرفارمنسز دیں۔
راگیشوری اس دور کی سب سے مقبول (VJ) تھیں۔ ایم ٹی وی (MTV) اور چینل وی (Channel V) کے دور میں ان کی میزبانی کا انداز بہت ہی دلکش ہوتا تھا۔
انہوں نے کئی میوزک شوز کی میزبانی کی جہاں ان کی انگریزی اور اردو/ہندی کا ملا جلا لہجہ بہت پسند کیا گیا۔
وہ ٹیلی ویژن اشتہارات کا بھی ایک نمایاں چہرہ رہیں، خاص طور پر کولڈ ڈرنکس اور بیوٹی پروڈکٹس کے لیے۔
ان کی زندگی میں ایک ایسا موڑ بھی آیا جب ان کا کیریئر عروج پر تھا اور انہیں چہرے کا فالج ہو گیا۔ بیماری کی وجہ سے ان کے چہرے کا ایک حصہ ساکت ہو گیا تھا، جس نے ان کے اداکاری اور گلوکاری کے کیریئر کو بریک لگا دی۔
مگر راگیشوری نے ہمت نہیں ہاری۔ انہوں نے یوگا، میڈیٹیشن اور مثبت سوچ کے ذریعے اس مشکل وقت کو شکست فاش دی اور بالکل اسی توانائی اور خوبصورت چہرے کے ساتھ سکرین پر واپسی کی ۔
آج کل وہ لندن میں مقیم ہیں اور ایک 'مائنڈ فلنس کوچ' اور موٹیویشنل اسپیکر کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ وہ اب بھی اتنی ہی پرکشش اور مثبت نظر آتی ہیں جتنی 90 کی دہائی میں تھیں۔
