ہم اکثر بالی ووڈ کی فلموں میں دیکھتے ہیں کہ کیسے پولیس افسران گینگسٹرز کو گلیوں میں گھیر کر 'انکاؤنٹر' کر دیتے ہیں۔ ہمیں لگتا ہے کہ یہ سب ڈائریکٹر کی سچی یا فرضی اختراع ہے، لیکن اس تشدد کے پیچھے تاریخ کا ایک ایسا سیاہ باب چھپا ہے جس نے ممبئی پولیس کو باقاعدہ ایک "انکاؤنٹر اسپیشلسٹ" مشین میں بدل کر رکھ دیا تھا۔
اگر تاریخ کا درست جائزہ لیا جائے تو ممبئی پولیس کا پہلا باقاعدہ ریکارڈ شدہ انکاؤنٹر 11 جنوری 1982 کو ہوا تھا، جب گینگسٹر مانیا سروے کو وڈالا کے علاقے میں پولیس نے ایک مقابلے کے دوران ہلاک کر دیا تھا۔
اس کے بعد 7 اپریل 1988 کو ممبئی کے علاقے آگری پاڑا میں ایک 13 سالہ بچی کے ساتھ دل دہلا دینے والا اجتماعی ریپ ہوا۔ اس وحشیانہ جرم کے پیچھے دو خطرناک مجرم تھے ، بالی ناندیوڈیکر اور پرمیشور عرف 'بابا'۔ اس واقعے نے پورے شہر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا اور عوام کا شدید غصہ سامنے آیا، جس کے بعد ممبئی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور مافیا کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کر دیا اور 1980ء اور 1990ء کی دہائیوں میں 'انکاؤنٹر اسکواڈز' کا عروج دیکھنے میں آیا۔
فلمیں تو صرف ہیرو کی ہیروگری دکھاتی ہیں، مگر سچ یہ ہے کہ اس کا اصل پس منظر انڈر ورلڈ، عوامی غصے اور پولیس کے سخت ردعمل سے مل کر بنا ہے۔
اگر آپ اس حقیقت پسندانہ سینیما اور مافیا وارز کو قریب سے دیکھنا چاہتے ہیں، تو بالی ووڈ کی یہ چند کلاسک فلمیں دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔
Ab Tak Chhappan (2004): نانا پاٹیکر کی یہ فلم ممبئی پولیس کے مشہور انکاؤنٹر اسپیشلسٹس (جیسے پردیپ شرما اور دیا نائک) سے انسپائرڈ ہے
Shootout at Lokhandwala (2007): یہ فلم 1991 میں ممبئی کے لوکھنڈ والا کمپلیکس میں ہونے والے اس تاریخی پولیس انکاؤنٹر پر بنی ہے جہاں گینگسٹر مایا ڈولس اور اس کے ساتھیوں کو پولیس نے گھیر کر ختم کیا تھا۔
Company (2002): رام گوپال ورما کا یہ شاہکار ممبئی کے انڈر ورلڈ (داؤد اور چھوٹا راجن جیسے مافیا نیٹ ورکس) اور پولیس کے درمیان چوہے بلی کے کھیل کی تصویر پیش کرتا ہے۔
Vaastav: The Reality (1999): سنجے دت کی یہ فلم دکھاتی ہے کہ کیسے ایک عام انسان حالات سے مجبور ہو کر انڈر ورلڈ کا حصہ بنتا ہے اور آخر کار اس کا انجام کیا ہوتا ہے۔
Shootout at Wadala (2013): ممبئی پولیس کے پہلے باقاعدہ انکاؤنٹر (مانیا سروے کے خاتمے) پر مبنی یہ فلم بتاتی ہے کہ پولیس نے مافیا کے خاتمے کے لیے قانون کو کس طرح استعمال کیا۔
مزید پڑھیں:
دی شیخ (The Sheik, 2014) ڈاکیومنٹری کا اردو ریویو – آئرن شیخ کی زندگی کی کہانی
د تھیکٹ (The Thicket, 2024) فلم کا اردو ریویو – پیٹر ڈنکلیج اور جولیٹ لوئس کا ویسٹرن تھرلر
کاؤنٹر اٹیک (Contraataque, 2025) فلم کا اردو ریویو – میکسیکو کی 85 منٹ کی دھماکے دار ایکشن تھرلر
