کہتے ہیں لڑکپن کا پیار بس ہارمونیوں کا شور ہوتا ہے، کوئی عشق کا زینہ نہیں۔ مگر بھئی، ہمیں تو وہی شور آج تک سب سے پیارا لگا۔ اب سنہ 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم Naked Weapon کو ہم نے شاید 2006-7 میں کہیں دیکھا تھا، اور تب سے “میگی کیو” دل میں ایسی اُتری ہیں کہ جیسے کبھی نکلنے کا ارادہ ہی نہ ہو۔
ایسا عشق تھا کہ میگی اگر کسی فلم میں ایک سین کے لیے بھی آئی تو ہم وہ فلم پوری دیکھ ڈالتے بس اس امید پر کہ شاید ایک بار اور "وہ" آئے گی!
داغ تھا درد تھا غم تھا کہ الم تھا کچھ تھا
لے لیا عشق میں جو ہم کو میسر آیا
کچھ لوگ شاید کہیں کہ وہ اب خوبصورت نہیں لگتیں یا کبھی لگی ہی نہیں تھی — لیکن جناب، یہی تو اصل بات ہے دل لگی کی! جس پر دل آ جائے، اُس کا حسن دُنیا کی آنکھوں سے نہیں، دل کی آنکھوں سے دیکھا جاتا ہے۔😍
کچھ دن پہلے اچانک پرائم ویڈیو کی نئی سیریزBallard پر نظر پڑی۔ اور جب معلوم ہوا کہ لیڈ رول میں میگی کیو خود تشریف فرما ہیں تو دل نے جھوم کر کہا،
حسن اک دل ربا حکومت ہے
عشق اک قدرتی غلامی ہے
یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ میگی کے اس کردار میں وہ چست اور تہی لباسی کا عنصر موجود نہیں لیکن پیاروں کی دید مثل عید 😍۔
سو باتوں کی ایک بات آپ خوبصورتی پر اختلاف کر لیں لیکن اداکاری میں میگی بے مثال ہے۔
اور ہاں اس شو کو وہی دوست واچیں جن کو کولڈ مرڈر کیس انویسٹی گیشن پولیس سٹوریز پسند ہیں وگرنہ بعد میں آکر آپ یہاں کمنٹ باکس میں گلہ کریں گے۔😂
ہم سے آجکل کے مختصر تبصرہ ٹرینڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے جتنا مختصر ہو سکا لکھ دیا۔
والسلام
مزید پڑھیں:
د تھیکٹ (The Thicket, 2024) فلم کا اردو ریویو – پیٹر ڈنکلیج اور جولیٹ لوئس کا ویسٹرن تھرلر
کاؤنٹر اٹیک (Contraataque, 2025) فلم کا اردو ریویو – میکسیکو کی 85 منٹ کی دھماکے دار ایکشن تھرلر
قدرت (Qodrat, 2022) فلم کا اردو ریویو – چارلس گوزالی کی فوق الفطری ہارر تھرلر
